مودی کے آنے پر امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں،آصف زرداری

August 21, 2019

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی کے آنے پر امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں، بھارت زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹو کا مشن ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے، مودی کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا، کیا انھوں نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کی جیت سے امن آئے گا، مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔بھارت زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا، ان حالات میں صدر اور وزیر اعظم کو عالمی رہنماؤں سے ملنے جانا چاہیے۔