بھارت اور پاکستان تنازع کشمیر خود حل کریں، برطانوی وزیراعظم

August 21, 2019

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان تنازع کشمیر کو خود ہی حل کریں۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بورس جانسن نے واضح کیا کہ برطانیہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت پاکستان کو ہی مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔ برطانوی وزیراعظم نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔