طالبہ زیادتی کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

August 21, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد فاورق نے تھانہ سٹی میں درج ایم ایس سی کی طالبہ سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کرن قاسم زوجہ قاسم جہانگیر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ملزمہ کے وکیل نےوکالت نامہ جمع کرایا جس کے بعد عدالت نے سماعت24اگست تک ملتوی کر دی ۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے خاوند سے مل کر ایم ایس سی کی طالبہ اور شادی شدہ خاتون کو اغواء کیا، ملزمہ کے خاوند نے طالبہ سے زیادتی کی اور ملزمہ ویڈیوبناتی رہی۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے منشیات کے 4ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔ ملزمان یوسف اور محمد اسلم کے خلاف تھانہ نصیر آبار ، ملزم محمد اسماعیل کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ اور ملزم شکور اللہ کے خلاف تھانہ رتہ امرال پولیس نے منشایت برآمد کرکے مقدمات درج کئے تھے۔