پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس

August 21, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا جس میں دی پنجاب سنٹنسنگ بل 2019ء کا مسودہ زیر غور آیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ شاہ او رکمیٹی کے ممبران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بل کے نکات کو زیر بحث لایا گیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پنجاب حکومت نہ صرف قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے بلکہ قوانین پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔