مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، برطانوی وزیراعظم

August 21, 2019

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، بورس جانسن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بورس جانسن کے درمیان بات چیت میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کشمیر کے معاملے کو بھارت اور پاکستان دو طرفہ مذاکرا ت کے ذریعے حل کریں۔