قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست نہیں دی، مصباح الحق

August 21, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فٹنس کیمپ کے کمانڈنٹ مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ ابھی تک قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست نہیں دی، جب بھی عہدے کے لیے درخواست دوں گا تو کرکٹ کمیٹی سے فوری مستعفی ہوجاؤں گا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ اگر بورڈ کو محسوس ہوتا ہے کہ کپتان پر بوجھ زیادہ ہے تو مختلف فارمیٹ کا کپتان الگ کیا جا سکتا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانا اور اچھے کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی ہے، کپتان کے بارے میں فیصلے کا اختیار صرف بورڈ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک میچز میں کارکردگی پر ہو گا،سلیکشن میں صرف فٹنس نہیں ٹیم کی ضرورت بھی مدنظر رکھنا ہوتی ہے۔