نیدر لینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو بس سے اتار دیا گیا

August 21, 2019

نیدرلینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو نقاب چہرے سے نہ ہٹانے پر مسافر بس سے اتار دیا گیا،وہاں پر رواں ماہ ہی عوامی مقامات پر نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈکے جنوبی علاقے میں مسافر بس ڈرائیور نے برقعہ پہنی خاتون کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیااور خاتون کے چہرے سے نقاب نہ اتارنے پر پولیس کو بلالیا،جس کے بعد پولیس نے خاتو ن کو بس سے اتارا۔

نیدرلینڈ میں عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں برقعے پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔جس کی خلاف ورزی کرنے پر 165 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔