نیب صرف میگا کرپشن کیسز کےلیے بنا ہے، وزیرقانون

August 21, 2019

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب صرف میگا کرپشن کے کیسز کے لیے بنا ہے کوشش کریں گے اسکا فوکس وہیں رہے، نجی شخصیات تک نیب کی کارروائی کا اختیار ختم کریں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ نیب کیسز میں ضمانت دینے کا اختیار اب ٹرائل کورٹ کوملےگا، ضمانت دینا یا نہ دینا ٹرائل کورٹ کا صوابدیدی اختیار ہوگا، ایسا نہیں ہوگا کہ آرٹیکل 199 میں رٹ پٹیشن فائل ہو اور ہائی کورٹ سے ضمانت لے لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں پلی بار گین اور رضاکارانہ رقم واپسی پرترمیم ہوگی، ممکن بنائیں گےکہ کوئی پلی بار گین کرکے عہدے پر واپس نہ جائے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ جج ارشد ملک سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے کہنے پر مزید کارروائی ہوگی۔