آرمی چیف کا پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورہ

August 21, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، آرمی چیف نے عالمی معیار کا دفاعی اور سیکورٹی سازوسامان تیار کرنے، دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور قومی خزانے میں بچت پر پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

پی او ایف کے دورے کے دوران آرمی چیف نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یو ایف ایم سی پلانٹ کا افتتاح بھی کیا، جدید اور انتہائی کم خرچ سلور کیٹیلسٹ ٹیکنالوجی سے لیس یہ پلانٹ صرف آٹھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے نئے تیار کردہ دفاعی ساز و سامان سے آراستہ پی او ایف ڈسپلے سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبے کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے پی او ایف انتظامیہ سے نجی شعبے اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ وینچر کے لیے فعال سوچ اور پیدوار میں تنوع لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایچ آئی ٹی میں آرمی چیف کو مختلف قسم کے ٹینکوں کی اپ گریڈیشن سمیت دفاعی پیداور کی سہولیات دکھائی گئیں۔