فیڈرل بورڈ ، انٹرپارٹ ون نتائج کا اعلان، 62فیصد کامیاب

August 22, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات ایم علیم قریشی کے مطابق امتحانات میں 71ہزار 552طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں سے 44ہزار 656کامیاب ہوئے۔ مجموعی نتیجہ 62اعشاریہ 41فیصد ،ریگولر کا 64جبکہ پرائیویٹ کا نتیجہ 22فیصد رہا۔