ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، چوک رشید آباد، بابا صفرا روڈ ، شاہ رکن عالم بی بلاک حیات چوک ، تھانہ چوک ، شیر شاہ روڈ تحصیل دار چوک ، کچہ پھاٹک اورنادر آباد پھاٹک کے علاقوں میں روڈ کی حدود میں موجود تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا، ایم ڈی اے کی اس کارروائی سے روڈ کلیئر ہونے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گئی۔