ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکس پولیو مہم بائیکاٹ پر ای او سی نے حکومت سے مدد طلب کرلی

August 22, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار )پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹروںاور پیرامیڈیکس کے اگست پولیو مہم کے بائیکاٹ کے اعلان پر حکومت سے مدد طلب کرلی، سنٹر کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر کامران آفریدی نے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیرامیڈیکس اور یونین کونسل پولیو ایریڈیکشن کمیٹی کے بائیکاٹ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوسکتی ہے، پولیو مہم میں رکائوٹ عالمی سطح پر بدنامی کا سبب ہوگی۔ مراسلے میں محکمہ صحت سے درخواست کی گئی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیکر حل نکالا جائے۔