انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے:کانفرنس

August 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےممتاز قانون دان پروفیسر محمد حنیف چودھری اور طحہ قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ علامہ رشید ارشد کشمیری اور پیر عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ پوری دنیا انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر جب مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا جاتا ہے تو مسلمانوں کیلئے انسانی حقوق ختم ہو جاتے ہیں۔ انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ اس موقع پر طارق عمر چودھری، ملک امیرنواز، نعیم اقبال نعیم ،محمد علی رضوی، پروفیسر نصرت محمود، ربنواز ملک، کریم بخش، ڈاکٹرشوزب کاظمی، رانا فراز نون ،عبدالستار تھہیم ،شاہد کھوکھر ،خواجہ شعیب ملک، صائمہ علی، سجادملک، صدر رضا سعیدی ،ملک منظور شریک تھے۔ عوامی ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر عبدالستار،ملک ممتاز اختر کمبوہ اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک طیب آرائیں نے کہا ہے کہ محصور کشمیریوں پر کرفیو کی پابندی کو جلدازجلد ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور عوامی دستکاری سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ہرجنرل سیکرٹری چوہدری بشیر احمد کمبوہ، ملک وحید کمبوہ،ملک عمر کمبوہ۔چوہدری عبدالروف،انجینیر راحت سعید، منیب جوئیہ،ملک مزمل کمبوہ،چوہدری عبدالحنان،چوہدری شاہد علی،چوہدری محمد اسلم،چوہدری مشتاق،ٹیچرز،طلباوطالبات نے خطاب کیا ۔ آخر میں کشمیر سے ظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔