مراد آباد میں ایک ہفتے سے پانی غائب،شہری سراپا احتجاج

August 23, 2019

پشاور( لیڈی رپورٹر) مراد آباد میں ایک ہفتے سے پانی غائب ، متعلقہ انتظامیہ کی غفلت پر شہری سراپا احتجاج ،مراد آباد کے مکینوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی جبکہ پانی کی سپلائی ٹیوب ویل سے جاری نہ کرنے پر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دینے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق مراد آباد کے مکین پینے کے پانی کو ترس گئےیونین کونسل 37کے ہزاروں مکین ٹیوب ویل ہوتے ہوئے بھی پانی سے محروم ہیں عرصہ دراز سے قائم ٹیوب ویل پر لاکھوں روپے ڈبلیو ایس ایس پی نے لگائے پھرابھی تک چالو نہ ہو سکا انتظامیہ کی خاموشی کے باعث اہلیان علاقہ پانی کیلئے دور دراز کے علاقوں کا چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں اس حوالے سے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کو مسلسل درخواستیں دینے کے باوجود بھی انتظامیہ کچھ عملی کام نہیں کر رہی ۔