’ڈوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والوں میں سر فہرست ‘

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فوربز نے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کردی

معروف امریکی جریدے فوربز نے سب سے زیادہ کمانےوالے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی جس میںہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ڈوائن جانسن

فوربز کی رپورٹکے مطابق دی راک کے نام سے مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جونس نےیکم جون 2018 سے یکم جون 2019 کے درمیان 8.94 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہےجو ایک ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

حال ہی میں ڈوائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا انہوں نے ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے اس کے علاوہ وہ حالیہ کچھ عرصے سے ہالی ووڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔

کرس ہیمسورتھ

مارول سپر ہیرو یونیورس کے اداکاروں میں سے ایک آسٹریلوی اداکارہ کرس ہیمسورتھ اس دوران 7.64 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔

ہیمسورتھ نے مارول کی ’ایوینجر‘ سیریز کی فلموں میں ’تھور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔وہ معروف ٹی وی شو ہوم اینڈ اوے ، ڈانسنگ ود دی اسٹارز کے علاوہ دیگر شوز کا بھی حصہ رہے ۔

رابرٹ ڈاؤنی

مارول سیریز کے ’آئرن مین‘ کے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر تیسرے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔انہوں نےگزشتہ ایک سال میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

فوربز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار اکشے کمار اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

اداکار اکشے کمار

فوربز لسٹ کا پانچواں نمبر جیکی چین کے نام رہا جنہوں نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کئے۔

جیکی چین

’راکٹ‘ اسٹار بریڈلی کوپر اور مرڈر مسٹری کے ہدایت کار ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہے ۔

ریڈلی کوپر

دونوں گزشتہ ایک سال میں 5کروڑ 70لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہے ۔

ایڈم سینڈلر

امریکی اور کینیڈین باکس آفس پر ریکارڈتوڑ بزنس کرنے والی کیپٹن امریکا کے کرس ایونس کا نمبر آٹھواں رہا۔

کرس ایونس

انہوں نے گزشتہ ایک سال میں4کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

’اینٹ مین‘ کے پال روڈ نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

پال روڈ

پال روڈکی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

فوربز لسٹ فہرست میں دسواں نمبر حاصل کرنے میں ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کامیاب رہے۔

ول سمتھ

انہوںنے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔