فیصل آباد: کمسن طالبہ سے اغواء کے بعد زیادتی

August 23, 2019

فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن طالبہ کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور کے رہائشی محمد جاوید کی 13 سالہ بیٹی بک شاپ پر اسٹیشنری خرید نے گئی جہاں سے موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اسے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کے بعد ملزمان طالبہ کو گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔