حضرت عبد اللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات، زائرین کی مزار پر حاضری

August 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

عبداللّہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سید ابو محمد عبد اللّہ المعروف حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی کے سالانہ 1289ویں عرس کی تقریبات جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہیں آج عرس کا اختتام ہوگا جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع ہے،عرس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں ، سیاسی،مذہبی و سماجی شخصیا ت نے عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی ، پرچادر چڑھائی ،پھول ڈالے اور فاتحہ خوانی کی،زائرین نے حضرت عبد اللہ شاہ غازی کو اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا، عقیدت مندوں نے دھمال ڈالا، محفل سماع بھی منعقد ہوئی ، زائرین کے لیے لنگرکا بھی اہتمام کیا گیا اور دودھ، شربت اور پانی کی سبیلیں بھی لگا ئی گئی، مزار پر زائرین کی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔