ٹائی ٹینک جہاز کو سمندر میں موجود بیکٹیریا کھانے لگے

August 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں موجود شہرہ آفاق ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کو سمندری بیکٹیریا کھا رہے ہیں جبکہ نمکیات کے باعث جہاز کے کئی حصے جزوی طور پر ختم ہوچکے ہیں۔

100برس سے زا ئد عرصے سے غرقاب جہاز کی نئی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

13000 فٹ سمندر کی تہہ میں موجود جہاز کا معائنہ کرنے والی ایکسپلوریشن ٹیم کا کہنا ہے کہ جہاز میں افسران کے کوارٹرز کے علاوہ شاندار رہائشی کمرے بھی ختم ہو چکے ہیں۔