پاکستان مسئلہ کشمیر کا دائمی حل چاہتا ہے، گورنر سندھ

August 25, 2019

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا جلد اور دائمی حل چاہتا ہے ۔

نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سنجیدگی دکھائی ہے ۔

عمران اسماعیل نے مزید کہاکہ کشمیر کی موجودہ حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کام کررہی ہے، پاکستان اس مسئلے کا جلد اور دائمی حل چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے بہت برے حالات بھی دیکھے ہیں، لیکن اس وقت بھی حالت اچھی نہیں ہے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ 2 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مرتبہ شمالی علاقہ جات گئے ہیں اور ایک سال میں اتنے لوگوں کا شمالی علاقوں میں جانا خوش آئند بات ہے۔