حاجی فضل خالق سپرد خاک

August 26, 2019

صوابی( نمائندہ جنگ ) خدائی خدمتگار تحریک کے کمانڈر اور سالار اعلیٰ حاجی فضل خالق کو آبائی قبر ستان واقع موضع شیوہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کانسٹیبل لقمان خان کے والد تھے مرحوم کی رسم قل آج موضع شیوہ میں ادا کی جائے گی۔