چنیوٹ کا دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا

August 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

چنیوٹ کا دولہا سائیکل پر دلہنیا لینے جا پہنچا، منفرد بارات کو دیکھنے کے لیے شہر بھر سے باراتیوں کا رش اُمڈ آیا ۔

چنیوٹ کے دولہا کے ساتھ باراتی بھی سائیکلوں پر سوار تھے، منڈی شیخان کے نوجوان سائیکلوں پر بارات لے کر شادی ہال تک پہنچے۔

بارات کی سائیکلوں کو پھولوں سے سجا کر پاکستانی پرچم لگائے گئے، دولہا کے سائیکل رکشا پر پھولوں اور رنگ برنگے غباروں سے بھی سجاوٹ کی گئی ۔

اس موقع پر دولہا کے بھائی کا کہنا تھا کہ دولہے میاں کی خواہش تھی کہ بارات سائیکل پر لے کر جاؤں اسی وجہ سے سارا اہتمام کیا گیا ہے۔