کم عمر لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

August 30, 2019

رحیم یار خان پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کم عمر لڑکوں کو نشہ آور مشروب پلایا کرتے تھے اور بعد میں بلیک میل بھی کرتے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔