ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 چینی باشندے ڈینگی وائرس کا شکار

September 01, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200سے زائد چینی باشندے ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ایک ہی مقام سے 200 سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں اور یہ تمام افراد چینی باشندے ہیں۔یہ چینی باشندے ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کررہے تھے، تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔واضح رہے کہ صوبے میں رواں سال اب تک 1200 سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔