پاکستان ٹیم کے کوچ تاریخ کے آئینے میں

September 04, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کے 18ویں کوچ ہیں جو بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

مصباح الحق کو پہلی بار قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، یہ 13ویں پاکستانی کوچ ہیں ان سے قبل جو پاکستانی کرکٹر قومی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں ان میں انتخاب عالم، اقبال قاسم، مدثر نذر، خالد عباد اللہ، مشتاق محمد، نسیم الغنی، ہارون رشید، جاوید میانداد، وسیم راجہ، وقار یونس، محسن خان، معین خان شامل ہیں ۔

دوسری جانب غیر ملکی کوچز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 5 ہے، جن میں رچرڈ پائی بس، جیف لاسن، ڈیو واٹمور، باب وولمر اور مکی آرتھر شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ کوچنگ کی ذمہ داری سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم کو ملیں ، وہ ریکارڈ 5 بار مختلف ادوار میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، ٹیم نے 1992ورلڈ کپ اور 2009 کا ورلڈ ٹی ٹونٹی بھی ان ہی کی کوچنگ میں جیتا تھا۔

مشتاق محمد، رچرڈ پائی بس اور جاوید میانداد تین 3بار پاکستان ٹیم کے کوچ رہے جبکہ مدثر نذر ،وقار یونس 2 بار پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

آنجہانی کوچ باب وولمر سب سے طویل عرصے تک پاکستان ٹیم کے کوچ رہے انہوں نے 2 سال 9 ماہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی تاہم بدقسمتی سے وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے 2007کے ورلڈ کپ کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان کے سب سے کم مدت کوچ جنوبی افریقا کے رچرڈ پائی بس رہے ، انہوں نے صرف 3 ماہ ٹیم کی کوچنگ کی ، لیکن پھر انہیں 2001میں دوبارہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 22سال میں 18 افراد کو 27 بار پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دی گئیں، جبکہ بھارت اس دوران میں 10، انگلینڈ 9 اور آسٹریلیا 7 کوچز تبدیل کرچکا ہے۔

سن 1992 سے ابھی تک قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے افراد کے نام و تصاویر اور ان کا عرصہ کوچنگ درج ذیل ہے:

انتخاب عالم۔۔۔ ( ایریل 1992 ۔۔۔ اکتوبر 1992 )
اقبال قاسم۔۔۔ ( اکتوبر 1992 ۔۔۔ فروری 1993 )
مدثر نذر ۔۔۔ ( فروری 1993 ۔۔۔ مئی 1993 )
انتخاب عالم۔۔۔ ( جنوری 1994 ۔۔۔ مارچ 1995 )
خالد عباد اللہ ۔۔۔ ( مارچ 1995 ۔۔۔ اپریل 1995 )
مشتاق محمد ۔۔۔ ( اگست 1995 ۔۔۔ اکتوبر 1995 )
انتخاب عالم ۔۔۔ ( اکتوبر 1995 ۔۔۔ اپریل 1996 )
نسیم الغنی ۔۔۔ ( اپریل 1996 ۔۔۔ ستمبر 1996 )
مشتاق محمد ۔۔۔ ( ستمبر 1996 ۔۔۔ مئی 1997 )
ہارون رشید ۔۔۔ ( جولائی 1997 ۔۔۔ اگست 1998 )
جاوید میانداد ۔۔۔ ( اگست 1998 ۔۔۔ اپریل 1999 )
مشتاق محمد ۔۔۔ ( مئی 1999 ۔۔۔ جون 1999 )
وسیم راجہ ۔۔۔ ( اگست 1999 ۔۔۔ ستمبر 1999 )
رچرڈ پائی بس ۔۔۔ ( اکتوبر 1999 ۔۔۔ دسمبر 1999 )



انتخاب عالم ۔۔۔ ( دسمبر 1999 ۔۔۔ فروری 2000 )
جاوید میانداد ۔۔۔ ( فروری 2000 ۔۔۔ فروری 2001 )
رچرڈ پائی بس ۔۔۔ ( اپریل 2001 ۔۔۔ ستمبر 2001 )
مدثر نذر ۔۔۔ ( اکتوبر 2001 ۔۔۔ اکتوبر 2002 )
رچرڈ پائی بس ۔۔۔ ( اکتوبر 2002 ۔۔۔ مارچ 2003 )
جاوید میانداد ۔۔۔ ( مارچ 2003 ۔۔۔ جون 2004 )
باب وولمر ۔۔۔ ( جون 2004 ۔۔۔ مارچ 2007 )
جیف لاسن ۔۔۔ ( جولائی 2007 ۔۔۔ اکتوبر 2008 )

انتخاب عالم ۔۔۔ ( اکتوبر 2008 ۔۔۔ مارچ 2010 )
وقار نونس ۔۔۔ ( مارچ 2010 ۔۔۔ اگست 2011 )
محسن خان ۔۔۔ ( اکتوبر 2011 ۔۔۔ مارچ 2012 )
ڈیو واٹمور ۔۔۔ ( مارچ 2012 ۔۔۔ فروری 2014 )
معین خان ۔۔۔ ( فروری 2014 ۔۔۔ اپریل 2014 )
باب وولمر ۔۔۔ ( مئی 2014 ۔۔۔ اپریل 2016 )
مکی آرتھر ۔۔۔ ( مئی 2016 ۔۔۔ اگست 2019 )