طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

September 04, 2019

پاک افغان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے لیے کسٹم کلیئرنگ کی بھی دن رات سروس فراہم کی جائے گی۔

پشاور کسٹم حکام کے مطابق انتظامیہ نے پاک افغان بارڈر پر دو طرفہ تجارت 24 گھنٹے آپریشنل کرنے کے احکامات کے ساتھ کسٹم کلیئرنگ سروس بھی دن رات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان چند روز میں دو طرفہ تجارت کے لیے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

کسٹم کلکٹر اپریزمنٹ پشاور احسان علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ اور عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔