Advertisement

کھڑکیوں کے منفرد اسٹائل اور ڈیزائن

September 08, 2019
 

گھر کی تعمیر یا ترئینِ نوکے دوران کھڑکیوں کے اچھوتے اسٹائل اور ڈیزائن کا انتخاب بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے گھر کو ایک منفرد طرز فراہم کرتی ہیںبلکہ گھر میںدھوپ اور ہوا کے گزر کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔ کھڑکیاں ایسی نصب کروانی چاہئیں جس سے سردی میں ٹھنڈ اور موسم گرما میںتپش اندر نہ آئے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر کی کھڑکیو ں کے پٹ، شیشوں یا کیسنگ میںدراڑیںپڑرہی ہوں یا جن دیواروں میں کھڑکیاں نصب ہوں، ان کا سیمنٹ اتر رہا ہو اور اس کی سیل میں خلا پید اہو رہاہوتو ایسے میںآپ کو اپنے گھر کی کھڑکیاں بدل دینی چاہئیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کس قسم کی کھڑکی لگانی چاہیے کیونکہ اسکے بےشما ر اسٹائل اور ڈیزائن مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان میںسے چند ایک کا ذکر ہم ذیل میں کر رہے ہیں۔

سنگل ہنگ ونڈو

سنگل ہنگ ونڈو (Single hung window)ڈیزائن کلاسک اور بہت زیادہ مستعمل ہے۔ عمودی لگے دو پٹ میںنچلا پٹ آزاد ہوتا ہے، یہ اندر کی طرف کھلتاہے اور چھوٹے گھروںکیلئے بہترین ہے۔ایسے گھر جو روڈ فیسنگ پر ہوںتو ان کیلئے یہ بہت کارآمد ہے اور بآسانی نصب ہو جاتی ہے۔یہ زیادہ مہنگی بھی نہیںہوتی اور کسی بھی ڈیزائن کے ساتھ میچ کرجاتی ہے۔ سنگل ہنگ ونڈو انرجی ایفیشنٹ ہے یعنی اس میںحرارت کا نقصان کم ہوتاہے، البتہ اسے باہر سے صاف کرنا پڑتاہے اور اس میںوینٹی لیشن محدود ہوتی ہے۔

ڈبل ہنگ ونڈو

ڈبل ہنگ ونڈو(Double hung window) کھڑکی کے دونوںپٹ کھلتے ہیں۔ استعمال میں آسانی کی وجہ سے یہ کافی مقبول ہے اور زیادہ مہنگی بھی نہیںہوتی۔ یہ کھڑکی ہر قسم کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ساتھ میل کھاجاتی ہے، اس سے وینٹی لیشن بھی زیادہ ہو تی ہے۔ ساتھ ہی یہ انرجی ایفیشنٹ ہوتی ہے۔

ٹو پینل سلائیڈر

ٹو پینل سلائیڈر (Two panel slider)کھڑکی کے دونوںپینل سلائیڈ کرتے ہیں۔ ہمارے ہاںعموماً اپارٹمنٹس میں یہ بہت زیادہ استعما ل ہوتی ہے۔ یہ آپ کی جیب کی دسترس میںہونے کے علاوہ نصب کرنےمیں آسان ہوتی ہے۔ اس کی دیکھ بھال میںزیادہ مسئلہ نہیںہوتا۔ تنگ جگہوںکیلئے یہ آئیڈیل ہے کیونکہ اس کے پٹ اندر یا باہر نہیںکھلتے ۔ یہ پائیدار واور دیرپاہےمگر چونکہ یہ کھڑکیاں اندر باہر نہیں کھلتیں اس لیے ان کو صاف کرنا تھوڑا مشکل ہوتاہے۔

تھری پینل سلائیڈر

تھری پینل سلائیڈر (Three panel slider)، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میںتین پینل لگے ہوتے ہیں ۔ یہ ٹوپینل سے زیادہ چوڑی ہوتی ہے اور باہر کا نظارہ زیادہ سے زیادہ نظر آتاہے۔ ا س ڈیزائن میں درمیان والا پینل فکسڈ ہوتا ہے جبکہ ارد گرد کے دونوںپینلز سلائیڈ کرکے اس کے پیچھے چلے جاتے ہیں۔ اس کی خوبیاں اور خامیاں ٹو پینل ونڈو کی طرح ہی ہیں یعنی یہ بھی پائیدار، مینٹیننس میںکم اور آپ کے بجٹ میں آجاتی ہے لیکن اس کی صفائی تھوڑی مشکل ہوتی ہے۔

پکچر ونڈو

پکچر ونڈو(Picture window) کھڑکی کی ایک منفرد قسم ہے ۔ جیسے ایک بڑی تصویر لگائی جاتی ہے ویسے ہی اسے لگایا جاتاہے۔ اس کھڑکی میںلگے شیشے سے باہر کا منظر صاف دکھائی دیتاہے اور لگتاہے جیسے کوئی تصویر آپ کے سامنے ہو۔ اس قسم کی ونڈو آپ کو بہت کم نظر آتی ہے۔ یہ بھی آپ کے بجٹ میں آنے والی، مینٹیننس اور نصب کرنے میںآسان ہوتی ہے۔ اس پر کسی قسم کے پردےیا بلائنڈز ڈالنے کی ضرروت نہیںہوتی۔ ہوا کی آمد ورفت نہ ہو نا اس کی سب سے بڑی خامی ہے۔

ہوپر

روشن دان کی طرح اس کھڑکی کاپینل اوپر سے نیچے اندر کی طرف کھلتا ہے۔ تنگ جگہوںکیلئے یہ موزوںہے کیونکہ اسے کھولنا اور بند کرناآسان ہوتاہے۔ یہ انرجی ایفیشنٹ ہے اور حرارت کی بہترین موصل ہے۔ اسے نصب کرنا اور مینٹین رکھنا آسان ہوتاہے۔ اس کھڑکی سے پانی اندر آسکتاہے جبکہ پرائیویسی محدود ہو جاتی ہے۔

پٹ والی کھڑکی یا کیسمنٹ

یہ کھڑکی بھی ہوپر کی طرح ہوتی ہےلیکن اس کا پٹ اوپر کے بجائے سائیڈ سے کھلتاہے۔ یہ بہت زیادہ عام ہے اور ہوسکتاہے کہ آپ کے گھرمیںبھی لگی ہو۔ یہ ڈبل پٹ والی بھی ہوتی ہے، اسے اندر یا باہر کھولا جاسکتاہے۔ یہ ہوا کی آمد ورفت کیلئے یہ بہترین ہے۔ ایسی کھڑکیاں نصب کرنے، دیکھ بھال اور صاف کرنے میںآسان ہوتی ہیں۔ اس کے کئی ڈیزائین، سائز اور مٹیریل مارکیٹ میں دستیاب ہیں، لیکن یہ زیادہ محفوظ نہیںہوتی۔

بے ونڈو

یہ باہر کی طرف نکلی ہوئی کھڑکی ہوتی ہے، جس سے کمرے میں مزید گنجائش پیدا ہو جاتی ہے۔ زیادہ تر یہ ہشت پہلو (Hexagonal) ہوتی ہے۔ یہ کمرے کو خوبصورتی بخشتی اور باہر کا دلفریب نظارہ سامنے لاتی ہیں۔ باہر سے دیکھنے پر بھی یہ آپ کے مکان کو دلکش بناتی ہے۔ اس کو تبدیل کرنا اور مینٹین رکھنا مہنگا پڑتاہے۔

بو ونڈو

بے کھڑکی کی طرح بو ونڈو بھی ہشت پہلو ہوتی ہے لیکن ا س میں کناروںکے بجائے قوس کی شکل سامنے آتی ہے، یعنی یہ کمان کی طرح گولائی میںہوتی ہے۔ قوس شکل جیسی ہونے کی وجہ سے یہ بے ونڈو سے بڑی ہوتی ہے۔ یہ کھڑکیوںمیں ایک منفرد اور دلکش ڈیزائن ہےاور باہر کا وسیع نظارہ پیش کرتی اور کمرے کو وسعت فراہم کرتی ہے۔ مہنگی ہونے کے علاوہ اس کی صفائی آسان نہیںہوتی ۔


مکمل خبر پڑھیں