سی پی او کاسکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ

September 09, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے سکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سعید اور ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد نیاز احمد ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے کتھولک چرچ، بیت ایل چرچ اور لعل چرچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔سی پی او ملتان کی ہدایت پر تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں چرچ ڈیوٹی چیک کی اور جوانوں کو بریف کیا۔ سی پی او ملتان ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔سی پی او ملتان چرچ انتظامیہ سے بھی ملے جنہوں نے پولیس کی طرف سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔