ملکہ برطانیہ کی بریگزٹ التوا کے قانون کی منظوری

September 09, 2019

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے بریگزٹ میں التوا کے قانون کی منظوری دے دی۔

قانون کی منظوری کے بعد حکومت معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ التوا کرنے کی پابند ہوگی۔

دارالامرا سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین علیحدگی بل6 کو شاہی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی منظوری کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کسی معاہدے کے بغیر 31اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدہ نہیں ہو سکیں گے۔

دوسری طرف برطانوی دارالعوام کے اسپیکر جان برکاؤ نے کچھ ہفتوں میں مستعفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اسپیکر نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کا ساتھ نہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔