بھارت، کتے کے کاٹنے سے 31 افراد اسپتال پہنچ گئے

September 10, 2019

مغربی بھارت کے شہر کولہا پور میں کتے کے کاٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 21 مرد، 7 خواتین اور 3 بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارت بھر میں 3 کروڑ 50 لاکھ آوارہ کتے گلی محلوں میں گھومتے پھرتے ہیں اور سالانہ 20 ہزار کے قریب افراد کتوں کے کاٹنے سے مر جاتے ہیں، یہ تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔