پی ٹی آئی کے بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست

September 10, 2019

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

بلدیو کمار خیبر پختونخواہ اسمبلی میں باری کوٹ سے ریزرو سیٹ پر ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم ہورہا ہے۔

بلدیو کمار کا ممبر صوبائی اسمبلی کا کارڈ
بلدیو کمار کا نادرا شناختی کارڈ

بلدیو کمار نے کچھ ماہ پہلے اپنی فیملی کو پاکستان سے لدھیانہ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس کھنہ شہر بھیج دیا تھا اور وہ خود 12 اگست کو 3 ماہ کا ویزہ لے کر بھارت چلے گئے تھے تاہم اب ان کا پاکستان واپس آنے کا ارادہ نہیںہے۔

بلدیو کمار فیملی کے ہمراہ

بلدیو کمار کے مطابق ان پر 2016ء میں ان کے حلقہ کے ممبر اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد 2 سال تک انہیں جیل میں رکھا گیا۔

مقتول سردار سورن سنگھ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو اور سکھ لیڈروں کا قتل کیا جارہا ہے اور میںیہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کروں گا۔

عمران خان اور بلدیو کمار

بلدیو کمار کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان صاحب سے بہت امیدیں وابستہ تھیںتاہم وزیر اعظم منتخب ہونےکے بعد سے وہ کافی بدل گئے ہیں۔