پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلدیو کمار قتل کے مقدمے سے بری ہوگئے،ان پر وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا۔
بلدیو کمار کو بونیر ڈگر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بری کیا ہے۔
سردار سورن سنگھ کو 2016ء میں قتل کیا گیا تھا، جن کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔