پاکستانی بالخصوص کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں، وزیراعظم

September 10, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے اختتام پر پاکستانی بالخصوص بہادر کشمیری کربلا کا پیغام زندہ رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ کربلا کا پیغام ظلم و ناانصافی کے خلاف سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ظلم کےخلاف جدوجہد اسی طرح کامیاب ہوگی، جیسے کربلا کے شہدا نے ہمیں دکھایا۔