محمد وسیم کل دبئی میں فلپائنی باکسر سے ٹکرائیں گے

September 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی باکسر محمد وسیم کل دبئی میں فلپائنی حریف سے مقابلہ کریں گے

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے تیار ہیں، وہ کل دبئی میں فلپائن کے باکسر کونراڈوسور سے مقابلہ کریں گے۔

دبئی میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے پاکستان کے محمدوسیم فلپائن کے کونراڈوسورکو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

محمدوسیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی فائٹ ہے، جس کےلیے میں نے بہت محنت کی ہے، خواہش ہے کہ اپنےملک کے لیے یہ فائٹ جیتوں۔

32 سالہ انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔