سینئر ہاکی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

September 13, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہالینڈ کے خلاف ہاکی میچوں کیلئے سینئرکھلاڑیوں کوپاکستان ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ آخری ورلڈ ورلڈ کپ کھیلنے والی تمام ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کریں گے ۔دوسرے مرحلے میں بیرون ملک لیگ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں سے رابطہ کئے جائیں گے۔ ہالینڈ کے خلاف دو میچز کیلئے سینئر کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا ۔ جونئیر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، قومی سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کرلی ہے۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اس ماہ کے آخری میں لگایا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کوالی فائر سے قبل بیلجیم نے قومی ہاکی ٹیم کیساتھ پریکٹس میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ٹیم کو 20 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم روانہ ہونا ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ہالینڈ کے خلاف 2میچ کھیلنے سے پہلے کچھ پریکٹس میچ مل سکیں ۔