معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے ، بزدار

September 13, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔

لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعت کاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ کے لئے اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں، ان زونز میں صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔