اب لوگ بیٹیوں کو خواتین ٹیم میں بھیجنے کے خواہشمند ہیں، ثنا میر

September 13, 2019

پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ٹیم کی رکن ثنا میر نے کہا ہے کہ اب میں لوگوں سے جب بات کرتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پر بہت فخر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹیاں بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں۔


جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ثنا میر کا کہنا ہے کہ اس سے میرے جذبوں میں اضافہ ہوتا ہے اور دنیا بھر کی تمام کرکٹرز ایسی ہی خواہش رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ ثنا میر کو آئندہ ماہ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی جانب سے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ دیا جائے گا۔