اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر نے پناہ گاہ کا دورہ کیا

September 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر نے پناہ گاہ کا دورہ کیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

اسد قیصر اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کی پناہ گاہ پہنچے، اس موقع پر انہیں انتظامیہ نے بریفننگ دی۔

انہوں نے پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے گفتگو کی اور انہیں دی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔