طبی دنیا میں انقلاب، ملیریا سے بچا ؤکی ویکسین متعارف

September 14, 2019

لندن(اے این این )طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچا کی ویکسین متعارف کرادی گئی ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملیریا سے بچا کی ویکسین کو افریقی ملک کینیا سے متعارف کرایا جارہا ہے جسے تیار کرنے میں تقریبا 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔ یہ ویکسین انسان کے قوت مدافعت کو ملیریا کے طفیلیوں کے حملے سے بچانے کا کام کرتی ہے جو انسان کے اندر مچھر کے کاٹنے سے پھیلتے ہیں۔اس ویکسین کو ملیریا سے بچا میں انتہائی اہم پایا گیا ہے جب کہ شدیدملیریا کے کیسز میں بھی اسے بہت مددگار پایا گیا ہے۔بچوں کو دو سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل اس ویکسین کی چار ڈوز کی ضرورت ہوتی ہے۔اس ویکسین کو عام معمولات کی ویکسینیشن میں شامل کیا جائے گا جب کہ آئندہ تین سالوں میں تقریبا 3 لاکھ سے زائد بچوں کو ملیریا سے بچا کی ویکسین دی جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق کے مطابق ملیریا سے ایک سال کے اندر دنیا بھر میں تقریبا 4 لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔