کراچی کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے خطرناک محاذ کھول دیا، شاہی سید

September 14, 2019

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے شہر کے مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے چیئر مین نے خطرناک محاذ کھول دیا ہے وزیر اعظم واضح کریں کہ کیا وفاقی وزیر قانون کے بیان کو ہم وفاقی حکومت کا موقف سمجھیں۔عوامی نیشنل پارٹی وفاقی وزیر قانون کی کراچی کے متعلق آرٹیکل 149کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی تقسیم کی مخالف ہے،وفاقی وزیر قانون کا بیان اپنی نااہلی چھپانے کےسوا اور کچھ نہیں ہے،سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکمران شہر کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں یا صورت حال کو مزید گمبھیر بنانا چاہتے ہیں۔