افغا ن باشندوں کا لڑائی کے بعد رپورٹ درج کرانے پر گھر پر ہلہ

September 14, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال کی حدود میں افغا ن باشندوں نے لڑائی کے بعد رپورٹ درج کرانے پر گھر پر ہلہ بول کر خواتین کو ہراساں کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔نعیم خان سکنہ کینال ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اسکے پڑوسی محمد انور سکنہ افغانستان نے اسے کے داماد دائود کو ماراپیٹا تھا جس کی رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانے گئے تھے جب پولیس اس کے پیچھے آئی تو وہ چھپ گیا اور بعدازاں عادل نامی شخص کے ہمراہ ان کے گھر پر حملہ کردیا اور گھر میں گھس کر خواتین کی بے عزتی کی اور گھر کے سامنے گاڑی کے شیشے توڑ کر جا ن سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے۔