بھارتی گلوکار نے فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا

September 14, 2019


Your browser doesnt support HTML5 video.

فرحان سعید کا گانا ’روئیاں‘

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘ کسی نے مجھے بھیجا ہے، جو میرے گانے ’روئیاں‘ سے کاپی کیا گیا ہے ۔

انہیں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گانا اگر لینا ہی ہے تو ایک مرتبہ پوچھ لو، اور اگر پوچھنا نہیں ہے تو کم از کم اچھا کرو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘

گلوکار کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سلیم مرچنٹ نے کہا کہ ’فرحان ابھی آپ کا گانا سنا اور یہ محض اتفاق کی بات ہے، اس سے پہلے آپ کا گانا کبھی نہیں سنا تھا۔

سلیم نے یہ بھی لکھا کہ انہوں نے اور ان کے بھائی نے کبھی کوئی گانا چوری نہیں کیا۔

فرحان سعید نے طنزاً جواب میں لکھا کہ ایک اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے لیرکس بھی بلکل ایک جیسے ہیں۔

آخر میں انہوں نے ’گُڈ لک‘ کہہ کر بات ختم کی۔

اس کے جواب میں سلیم مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ’اگر وہ کاپی کرنے کے خواہاں ہوتے تو اپنے کیرئیر میں بہت پہلے یہ کام کر چکے ہوتے۔

سلیم نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ اگر انہوں نے اپنا گانا ترتیب دینے سے پہلے فرحان کا گانا سُن لیا ہوتا تو وہ اُس میں ضروری تبدیلیاں لاتے۔

واضح رہے کہ فرحان سعید کا گانا ’روئیاں‘ پاکستان میں ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

2014 میں ریلیز ہونے والے روئیاں البم کا یہ گانا لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’سانگ آف دی ائیر‘ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔