بلاول بھٹو لسانیت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، فیصل محمود

September 15, 2019

لندن (پ ر) پاک سرز مین پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما مرزا فیصل محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سندھو دیش کی بات کر کے پاکستانی قوم کو ایک بار پھر لسانی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ قومی جماعتوں اور رہنمائوں کو اپنے مسائل حل کرتے ہوئے گزشتہ کئی ہفتوں سےجاری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی بھرپور آواز بنتے نام نہاد قومی رہنما بیرونی ایجنڈے کو تقویت دیتے ہوئے ایک بار پھر لسانی آگ لگانا چاہتے ہیں مگر اب پاکستانی عوام کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں گے۔ فیصل محمود نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاک سرزمین پارٹی کے پاس موجود ہےپی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا ماضی گواہ ہے کہ ناظم کراچی کے وقت نہ صرف کراچی کے مسائل حل ہو رہے تھے بلکہ کراچی بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور اب بھی سابق ناظم کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مسائل کے تین قابل عمل حل بتا دیئے ہیں۔ اب وفاقی وزیر فروغ نسیم نے آرٹیکل 149 کے نفاذ کی بات کر کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میںجان ڈالنے کی کوشش کی ہے اس طرح کے حربے استعما ل کر کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ہرگز زندہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی عوام اس کو قبول کریں گے فیصل محمود نے کہا کہ تینوںحکومتیں اور تینوں جماعتیں کراچی کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔