میئر ہیوسٹن کے اعزاز میں پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے عشائیہ اور انتخابی مہم کیلئے فنڈریزنگ کا انعقاد

September 15, 2019

ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ /نمائندہ جنگ) ممتاز بزنس مین ایس جاوید انور کی سربراہی میں ایم جے خان، محمد سعید شیخ ، اٹارنی نومی حسین اور ہاشم ڈوملوگ طرف سے اٹارنی نومی حسین کی رہائش گاہ پر فنڈ ریزنگ عشایٔہ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر میئر سلویسٹر ٹرنر نے گذشتہ چار سال کے دوران ہیوسٹن سٹی کے لئے اپنی انتظامیہ کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو اپنی اگلی میعاد کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس پروگرام میں معزز شخصیات ، کمیونٹی اور کاروباری رہنماؤں ، معالجین ، وکلاء اور میڈیا نےشرکت کی۔ جبکہ میزبان کمیٹی کے ممبران نے میٔر سلویسٹر ٹرنر اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔