این ٹی ڈی سی کے 50ملازمین مستقل

September 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) این ٹی ڈی سی نے 50 ملازمین کو 2 سالہ تسلی بخش کارکردگی پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔مستقل ہونیوالے ملازمین میں 10نائب قاصد ،13 مالی ، 11 سینٹری ورکرز، 6 چوکیدار ، 2 سٹور قلی ، 4 اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ ، ایک اسسٹنٹ لائن مین ، ایک کرین ہیلپر ، ایک لاری کلینر شامل ہیں۔