سمندری طوفان’ ہمبرٹو‘ کی طاقت بڑھنے لگی

September 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سمندری طوفان ’ہمبرٹو‘ کی طاقت بڑھنے لگی، طوفان کیٹگری 1 شدت کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان ’ہمبرٹو‘ برمودا کے مغرب میں ہے اور طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

طوفان سے اگلے کچھ دنوں میں شمالی مغربی بہاماس، مشرقی وسطی فلوریڈا سے نارتھ کیرولائنا تک خطرات برقرار رہیں گے۔

اس دوران سمندر میں بلند لہریں بننے کا بھی امکان ہے۔