• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سمندری طوفان امریکی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، ہلاکتیں 30 ہو گئیں

سمندری طوفان امریکی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا، ہلاکتیں 30 ہو گئیں


نساؤ (اے پی پی) بہاماس میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت نساؤ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہاماس کے وزیر اعظم ہیرٹ منس نے کہا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ہیرٹ منس نے کہاکہ طوفان سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ڈوریان سے کم از کم 70 ہزار افراد کو امدادی سامان کی اشد ضرورت ہے ۔

دریں اثناءسمندری طاقتور سمندری طوفان ڈوریان امریکہ کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے بعد شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ساحلی علاقوں سے ٹکراتے وقت کیٹگری پانچ کے طوفان کی طاقت کیٹگری دو کی ہو چکی ہے۔ جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں سات انچ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ طوفان کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں کی وجہ سے جنوبی کیرولینا میں دو لاکھ ساٹھ ہزار مکانات اور دفاتر 5اگست سے بغیر بجلی کے ہیں۔ انتہائی خطرناک اور طاقتور سمندری طوفان کی حیثیت سے ڈوریان طوفان بہاماس سے ٹکرایا تھا اور وہاں تباہی و بربادی پھیلا دی تھی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد30 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین