بجلی صارفین کی شکایت کا ازالہ اولین ترجیح ہے، عمر ایوب

September 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بجلی صارفین کی شکایت کا ازالہ اولین ترجیح ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ پاورسیکٹر کے افسران کی ترقی کو کارکردگی سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025ء تک مجموعی بجلی پیداوار میں 20 فیصد بجلی قابل تجدید توانائی سے پیدا کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اگلی گرمیوں تک 26 ہزارمیگاواٹ تک بجلی ترسیل کرنےکا ہدف ہے۔