جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم، ایک ہزار پودے لگائے جائینگے

September 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں پیر کو شجرکاری مہم کا آغاز ہوا، اس شجرکاری مہم کے دوران نیم، جامن، امرود، بیری، گل مہر کی اقسام پر مشتمل ایک ہزارسے زیادہ پودے لگائے جائیں گے،آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے وائرو لوجی ریسرچ سینڑکے احاطے میں نیم کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔