صحت نمائش، سائنسی پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، محمد سعید قریشی

September 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ اکتوبر کے وسط میں منعقد ہونے والی پانچویں ڈی یو ایچ ایس ڈائس صحت نمائش کے ذریعے خیبر پختونخواکی سوات یونیورسٹی کے سمیت پاکستان کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں سے سائنسی پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، یہ بات انہوں نے 16اکتوبر سے کراچی ایکسپوسینٹر میں شروع ہونےوالی دو روزہ آل پاکستان ڈی یو ایچ ایس، ڈائس ہیلتھ ایگزیبشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، یاد رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، ڈی یو ایچ ایس ڈائس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست ہیں، جبکہ اجلاس میں ایگزیبیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چئرپرسن اور پروائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد چیف آرگنائزر ڈاکٹر کاشف شفیق، ڈاکٹر سنبل شمیم، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر یحیٰ نوری، صنم سومرو اور دیگر بھی شریک تھے۔پروفیسر محمد سعید قریشی نےکہا کہ 400سے زائد سائنسی پروجیکٹس نمائش کے لئے رکھے جائینگے۔