طلبہ تنظیم کے سابق صدر سمیت دو افراد قتل، جھگڑوں میں 10 زخمی

September 17, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)راولپنڈی اسلام آبا دمیں دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ لڑائی جھگڑوںکے سات واقعات میں دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔راولپنڈی کے تھانہ وار ث خان کے علاقہ میں گھات لگا کر بیٹھے افراد نےفائرنگ کر کے پی ایس یف راولپنڈی سٹی کے سابق صدر شہزاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ ایک ساتھی ثاقب شدید زخمی ہو گیا ۔ شہزاد ریاض محکمہ حکم داد میں گھر سے نماز عصر کی ادائیگی کے لئے جا رہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہو ئے عابد عرف عابی اور ساتھی وکی نے فائرنگ کر دی ۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں پوڑ میانہ روڈ پر نامعلوم افراد نے کار سوار نوجوان کو قتل کردیا۔ جس کی شناخت نہیں ہو سکی مقتول کے منہ اور ناک سے جھاگ بہہ رہی تھی، پولیس نے گاڑی کی پچھلی نشست سے نوجوان کی نعش نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو مردہ خانہ میں منتقل کردی ۔بارہ کہو کے علاقہ میں ایک خاتون پر تشدد کے بعد سر کے بال بھی کاٹ دیئے گئے۔